اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام کے متعدد اراکین نے پیر کی شام ، حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی گیارہویں برسی کی مناسبت سے غزہ پٹی کی سڑکوں پر فوجی پریڈ کی - عزالدین القسام کے جیالوں نے شیخ احمد یاسین کی تصاویر، آر پی جی اور مشین گن جیسے ہتھیار اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے - تحریک حماس کے اراکین نے اتوار کے روز غرب اردن میں بھی شیخ احمد یاسین کے یوم شہادت کی مناسبت سے پرشکوہ انداز میں فوجی پریڈ کی اور شیخ احمد یاسین کے ساتھ تجدید عہد کیا تھا - شیخ احمد یاسین نے چودہ دسمبر انیس سو ستاسی کو فلسطینی مجاہدین کے ایک گروپ کے ساتھ غزہ پٹی میں تحریک حماس کو قائم کیا تھا - شیخ احمد یاسین بائیس مارچ دو ہزار چار کو غزہ کی ایک مسجد میں فجر کے وقت غاصب صیہونی فوج کے ہوائی حملے میں شہید ہوگئے تھے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲